اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

یونیورسٹیوں کو سیلاب متاثرین کیلیے فلڈ ریلیف مہم شروع کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو سیلاب متاثرین کیلیے فلڈ ریلیف مہم شروع کرنے کیلیے مراسلہ ارسال کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی جانب سے صوبے کی پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ جامعات کو لکھے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لیے یونیورسٹی فیکلٹی اور طلبہ فنڈز، کپڑے، خوراک اور دیگر ضروری سامان اکھٹا کریں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

گورنر نے کہا ہے کہ جامعات فنڈز اپنے ترجیحی میکنزم کے ذریعے بھی سیلاب زدگان کے لیے استعمال کر سکتی ہیں، اکھٹا کیا گیا فنڈ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب ریلیف فنڈ میں بھیجا جاسکتا ہے۔

بلیغ الرحمٰن کا اپنے مراسلے میں یہ بھی کہنا تھا کہ طلبا اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز میں رضاکارانہ جذبے کو فروغ دیا جائے، مشکل حالات میں متاثرہ بہن، بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا قومی فریضہ ہے۔

گورنر پنجاب آج سیلاب زدگان کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے اور گورنر ہاؤس سے متاثرین کیلیے امدادی سامان کے ٹرک بھی روانہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے جاری مسلسل طوفانی بارشوں اور سیلاب نے بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی ہے، سینکڑوں افراد جاں بحق، ہزاروں مویشی ہلاک اور مکانات منہدم جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کیلیے 50 کروڑ ڈالر کی عالمی امداد کا اعلان

وزیراعظم کی اپیل پر سیلاب متاثرین کے لیے عالمی تنظیموں اور مالی اداروں نے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی فوری امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں