جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سیلاب سے نقصانات پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سیلاب سے نقصانات پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی سیلاب متاثرہ علاقوں کےدورے پر روانہ ہوئے۔

عمران خان اور محمود خان سیلاب سے متاثرہ ضلع ڈی آئی خان پہنچیں گے، وہاں سے سیلاب سے متاثرہ ضلع ٹانک کا بھی دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران عمران خان اور محمودخان متاثرہ اضلاع میں سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے اور ساتھ ہی سیلاب کے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے نقصانات پر دل خون کے آنسوں رورہا ہے، بارشوں سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ متاثرین کی بلا تفریق مدد کی جائے ، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا، متاثرین کے دکھ درد میں شریک ہوں۔

عمران خان نے پنجاب، کے پی حکومتیں متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں