اشتہار

اے آر وائی کی بندش کے سوال پر وزیراعظم کا انوکھا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ان سے اے آر وائی نیوز کی بندش کا سوال کیا گیا تو انہوں نے انوکھا جواب دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جس کے بعد سکھر بیراج پر میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر صحافیوں نے ان سے اے آر وائی نیوز کی بندش کا سوال کیا تو اس کا انہوں نے انوکھا جواب دیا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

سوال ہوا ملک کے سب سے مقبول چینل اے آر وائی نیوز کی 17 روز سے جاری بندش اور عدالتی احکامات کے باوجود نشریات بحال نہ کرنے کا لیکن وزیراعظم نے کہا کہ یہ موقع سیاست کا نہیں ہے، اس پر بات ہوگی۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اے آر وائی کی بندش کا پیمرا سے پوچھا جائے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز کی جبری بندش کو 17 روز گزر چکے ہیں، 4 ہزار سے زائد لوگوں کا روزگار داؤ پر لگا ہوا ہے، چینل کے کارکنوں سمیت تمام صحافتی تنظیمیں اور شہری ملک بھر میں اے آر وائی نیوز کی بحالی کیلیے سراپا احتجاج ہیں جب کہ سندھ ہائیکورٹ بھی کئی بار چینل کی نشریات بحال کرنے کے احکامات دے چکی ہے تاہم اس کے باوجود اے آر وائی کو تاحال بحال نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آر وائی نیوز کی بندش، چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کو اس حوالے سے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں