ٹانک: سابق وزیراعظم عمران خان کو دیکھ کر سیلاب متاثرین اپنا غم بھول گئے اور کیمپ آمد کے موقع پر عمران خان زندہ باد کے نعرے لگادئیے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے آج سیلاب متاثرین کے داد رسی کے لئے ٹانک میں واقع متاثرہ کیمپ کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان سمیت کئی صوبائی وزرا بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔
عمران خان اور وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین کی خیریت دریافت کی اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے، سیلاب کے ستائے افراد سابق وزیراعظم عمران خان کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہوں نے داد رسی پر عمران خان زندہ باد کے نعرے بلند کئے۔
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک کی سیلابی صورتحال کا فضائی جائزہ لیا۔
صوبائی وزیرشوکت یوسف زئی، سینیٹر شبلی فراز، چیف سیکرٹری ریلیف بھی ان کے ساتھ ہیں، امین علی گنڈا پورنے عمران خان کو صورتحال پر بریفنگ دی۔