جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

’رشتے آتے ہیں لیکن انکار کردیتی ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ انمول بلوچ کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے بہت رشتے آتے ہیں لیکن میں انکار کردیتی ہوں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں اُشنا کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ انمول بلوچ نے حال ہی میں ساجد حسن کے شو میں شرکت کی  اور اس  دوران نجی،  پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق سوالات کے جوابات دے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anmol Baloch (@anmol_baloxh)

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ شادی کے لیے کزن کے آبائی گاؤں سے رشتے آتے ہیں لیکن میں اس لیے انکار کردیتی ہوں کہ شادی کرکے گاؤں میں میں اب میرا گزارا نہیں ہوسکتا کیونکہ ساری زندگی شہر میں گزری ہے اسی لیے انکار کردیتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انمول بلوچ نے کہا کہ فی الحال اداکاری کو انجوائے کررہی ہوں اور اپنے کام سے محبت ہے شادی کا کیا ہے کل بھی ہوسکتی ہے اور دس سال بعد بھی ہوجائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anmol Baloch (@anmol_baloxh)

اداکارہ کا تعلق جاگیردار گھرانے سے ہے اور ان کا آبائی گاؤں ’کشمور‘ ہے۔

ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں انمول بلوچ اور اسامہ خان کی جوڑی کو مداحوں نے پسند کیا تھا جبکہ دیگر کاسٹ میں ماریہ واسطی، ساجد حسن، عدنان سعید، صرحا اصغر ودیگر شامل تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anmol Baloch (@anmol_baloxh)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں