منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

شہروز اور اشنا رشتہ ازدواج میں منسلک

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں شمشیر (اسامہ خان) اور اشنا (انمول بلوچ) شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

گزشتہ روز ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ کی 36 ویں قسط نشر کی گئی جس میں ساجد حسن (وہاب) اور روبینہ اشرف کے بیٹے اسامہ خان ماریہ واسطی کی بیٹی انمول بلوچ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

شادی کے بعد روبینہ اشرف کہتی ہیں کہ مجھے تو یقین نہیں آرہا ہے کہ نکاح کا فریضہ ادا ہوگیا آپ بس یہ دیکھیں کہ میری بہو کتنی پیاری لگ رہی ہے۔

- Advertisement -

وہاب کہتے ہیں کہ آپ خواتین کا تو یوں لگ رہا ہے کہ پوری رات جشن منانے کا ارادہ ہے لیکن یہ دونوں بہت تھک گئے ہیں ان کو اب آرام کرنے دیں میں ابھی آتا ہوں۔

اشنا روبینہ اشرف سے کہتی ہیں کہ آنٹی میں جانا چاہتی ہوں وہ اشنا کی مدد کرنے کا شہروز کو کہتی ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ ان کو برا نہیں لگ جائے۔

ان کی والدہ کہتی ہیں کہ لڑکیوں کو تو خیال رکھنے والے شوہر بہت اچھے لگتے ہیں لیکن پھر شہروز اشنا سے آہستہ سے کہتے ہیں کہ اچھا شوہر تو ہوسکتا ہے کہ میں کبھی نہ بن سکوں۔


کیا شادی کے بعد بھی اشنا اور شہروز لڑتے جھگڑتے رہیں گے یا پھر دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگ جائیں گے یہ سب دیکھنے کے لیے ایک ستم اور ہر پیر سے جمعرات کی رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں