تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

وزیراعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مفت کال کی سہولت دینے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صفر بیلنس پر موبائل فون کام کی سہولت دینے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر کال کی سہولت دیں گی۔ یہ اقدام عوام کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت آئی ٹی کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم کی زیرِ صدارت بارشوں اور سیلابی صورت حال پر اجلاس ہوا تھا جس میں اہم فیصلے کیے گئے تھے۔ وزیراعظم نے متاثرین کی امداد کو مزید تیز اور منظم کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں جو تمام صوبوں میں متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیا کی فوری فراہمی یقینی بنائیں گی۔

وفاقی وزرا اور اتحادی رہنماؤں کی سربراہی میں صاف پانی، خیموں، ادویات، اور راشن پر علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ وزیراعظم نے فوری طور پر اسلام آباد میں سفرا کی کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ کیا جس میں سفیروں کو حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اعتماد میں لیا جائے گا اور انہیں ریسکیو اور امدادی آپریشن سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے بی آئی ایس پی کے تحت جاری فلڈ ریلیف کیش پروگرام میں تقسیم میں تعطل کا سخت نوٹس لیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ 3 دن کے اندر فلڈ ریلیف کیش کی رقم تقسیم کرنے کی ہدایات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے بی آئی ایس پی کو 2 ستمبر تک فلڈ ریلیف کیش پروگرام کے تحت 25 ہزار فی متاثرہ خاندان پہنچانے کی دو ٹوک ہدایات جاری کر دیں اور کہا کہ جو بینک اس ٹارگٹ کو پورا نہ کر سکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کے لیے کشتیوں کی یقینی فراہمی کے لیے ڈی جی ایم او اور نیول چیف سے رابطے کی بھی فوری ہدایت کی۔

Comments

- Advertisement -