اشتہار

’سندھ میں ساڑھے 17 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے‘

اشتہار

حیرت انگیز

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اس وقت پورا ملک سیلاب سے متاثر ہے صرف سندھ میں ساڑھے 17 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان سیلاب سے متاثر ہے، سیاست کیلیے بہت وقت ہے مگر اس وقت پورا ملک پریشان ہے، کتنے ہی سیاسی اختلافات ہوں مگر اس مسئلے پر تمام جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے 27 لاکھ 98 ہزار ایکڑ سے زائد فصلیں تباہ ہوئی ہیں، 2 ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکیں مکمل تباہ ہوئی ہیں، 6 لاکھ 48 ہزار سے زائد خاندان متاثر اور 17 لاکھ 53 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت سندھ میں 1766 ریلیف کیمپس قائم ہیں مزید بنا رہے ہیں، 4 لاکھ 58 ہزار سے زائد متاثرین ریلیف کیمپس میں رہائش پذیر ہیں، پی ڈی ایم اے کی جانب سے 89 ہزار سے زائد ٹینٹ دیے گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ حکومت سندھ نے بھی ٹینٹ کے لیے آڈرز دیے ہوئے ہیں جب کہ لاکھوں کی تعداد میں راشن بیگز کے آرڈر بھی کردیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں