اشتہار

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، برطانیہ کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں جاری سیلاب کی بدترین تباہ کاریوں پر برطانیہ نے امداد کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے1.5ملین پاؤنڈزامداد کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ شدید مون سون بارشوں نےلاکھوں افراد کومتاثرکیا ہے، پاکستان کے جنوب میں سیلاب سےتقریباً900 افراد کی ہلاکت ہوئی، کم وبیش 7 لاکھ گھر تباہ ہوچکے ہیں، قدرتی آفت سےنمٹنےکیلئےبرطانیہ نے فوری امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ اقوام متحدہ رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان میں آفت کے باعث ضروریات کا جائزہ لے رہا ہے، توقع ہے کہ منگل کو اقوام متحدہ کی (پاکستان کی امداد کے لئے) اپیل شروع کی جائے گی۔

ادھر نمائندہ خصوصی برائے برطانوی وزیراعظم لارڈ طارق احمد نے کہا کہ ہم پاکستانی حکام کے ساتھ بھی براہ راست کام کر رہے ہیں، میں امدادی سرگرمیوں میں شامل ہر فرد کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کا سبب بن سکتی ہے، اور سب سے زیادہ کمزور لوگوں کو متاثر کرتی ہے، برطانیہ فوری مدد کے لیے 1.5 ملین پاؤنڈ تک فراہم کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں