اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نازش جہانگیر کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کو بھا گئی۔

نازش جہانگیر نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ گھر کے لان میں چہل قدمی کر رہی ہیں۔ انہوں نے جامنی رنگ کا خوبصورت لباس پہنا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اپنے امن کی حفاظت کریں اور سمجھداری سے انتخاب کرو، ہمیشہ سرخ جھنڈوں پر توجہ دیں۔

اس سے قبل نازش جہانگیر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سیاہ ساڑھی پہن کر ہلکی بارش میں لطف اندوز ہو رہی تھیں۔

مذکورہ ویڈیو میں بالی وڈ اداکارہ رنبیر کپور کی نئی فلم ’شمشیرا‘ کا گانا ’فتور‘ چل رہا تھا جو معروف بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے۔

نازش جہانگیر دیگر فنکاروں کی طرح انسٹا گرام پر متحرک رہتی ہیں۔ ان کے فالوورز کی تعداد 6 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں