اشتہار

سندھ کے سیلاب سے متاثرہ بیشتر علاقوں میں بجلی بحال

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے سیلاب سے متاثرہ بیشتر علاقوں میں بجلی مکمل بحال کر دی گئی۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر کے مطابق ایمرجنسی کے باعث لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے پمپنگ اسٹیشنز کو مسلسل بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر توانائی سندھ کے اضلاع میں بجلی کی بحالی کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں خرم دستگیر گزشتہ ہفتے سے سندھ میں موجود ہیں۔

دوسری جانب دریائے کابل میں سیلابی ریلا خطرناک حد تک پہنچ گیا جس سے انتہائی اونچےدرجےکاسیلاب ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3لاکھ 15 ہزار کیوسک ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 88 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی آمد 4لاکھ 23ہزار کیوسک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں