جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ہمایوں سعید نے اپنے مداحوں سے اہم اپیل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے سینئر اداکار ہمایوں سعید نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ٹیلی تھون میں بھرپور تعاون کی اپیل کر دی۔

ہمایوں سعید نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹیلی تھون کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے لاکھوں بھائی، بہن اور بچے محفوظ پناہ اور خوراک کی تلاش میں ہیں۔

سینئر اداکار نے لکھا: ’یہ سیاست پر گفتگو کرنے کا وقت نہیں ہے، ہماری پہلی ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ ہم اکٹھے ہوں اور متاثرین کی مدد کرنے کے طریقے تلاش کریں‘۔

انہوں نے لکھا کہ خواہ وہ طریقے حکومت کے ذریعے ہوں یا کسی سیاسی جماعت کے ذریعے، برائے مہربانی دل کھول کر اس میں عطیہ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں