تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

امید ہے دوست ممالک پاکستان کی مدد کریں گے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی  چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیرپور اور قمبر شہداد کوٹ کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے خیرپور اور قمبر شہداد کوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ان علاقوں میں کام کرنے والے جوانوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے سیلاب متاثرین سےگفتگو کی، جبکہ میڈیکل اور ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا ہے، سیلاب متاثرین نے مدد کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سیلاب زدگان کیلئے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں چند دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کررہا ہوں، کل بلوچستان کے علاقے اوتھل اور بیلا جبکہ آج خیرپور سندھ آیا ہوں، یہاں سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے۔

جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ وفاقی، صوبائی حکومتیں، آرمی، نیوی، ائیرفورس اور فلاحی ادارے ریلیف کی کوشش کررہے ہیں، اس سال سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے، متاثرہ علاقوں کو ٹھیک ہونے، لوگوں کو ریلیف اور بحالی میں کئی سال لگیں گے، مخیر حضرات سے اپیل ہے مشکل میں اپنے بھائیوں کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کے باوجود وفاقی، صوبائی حکومت اور مسلح افواج کے وسائل محدود ہیں، مخیر حضرات سامنے آئیں اور جس طرح بھی مدد کرنا چاہیں حصہ لیں، مخیر حضرات کی معاونت سے ہی بحالی کا کام بہتر ہوگا، ریلیف اور ریسکیو آپریشن تقریباَ مکمل ہوچکا اب بحالی کا چیلنج ہے، بحالی کے کٹھن مرحلے کیلئے کئی سال لگیں گے قوم کی مدد چاہئے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دوست ممالک سے بھی حکومت نے مدد کی درخواست کی ہے، امید ہے دوست ممالک ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستان کی مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی اپیل ہے آگے آئیں اور ہم وطنوں کی مدد کریں، امید ہے بیرون ملک  مقیم پاکستانی اس مشکل میں اپنے بھائیوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -