اشتہار

سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافے نےعوام کی کمر توڑ کر رکھ دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ، بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی۔

تفصیلات کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلاب نے کھڑی فصلیں تباہ کردیں، زیرآب ہونے کے باعث کئی علاقوں سے زمینی رابطے بھی منقطع ہوگئے ہیں۔

سبزیوں اور پھلوں کی مارکیٹ میں منتقلی بھی بڑا مسئلہ بن گیا، کراچی ہو یا لاڑکانہ ہر جگہ سبزیاں نایاب ہوگئیں اور قیمتیں آسمان پر پہنچنے سے شہری پریشان ہیں۔

- Advertisement -

کراچی میں سبزی کی قیمت میں ہوشربا اضافے نےعوام کی کمر توڑ کررکھ دی، گوشت، دال، انڈے، تیل کے بعد اب سبزیوں کی قمیتوں میں بھی من مانا اضافہ کردیا گیا ہے۔

کراچی کی مارکیٹ میں 60 سے 70 روپے میں فروخت ہونی والی سبزیاں 300 سے 500 روپے تک ہوگئی۔

پیاز 120 روپے سے 160 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ ٹماٹر 400 ، لہسن 330 روپے، بیگن 150، کھیرا 150 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

مارکیٹ میں بھنڈی 170 روپے ، دھنیا اور پودینے کی گڈی 40 روپے ، ترئی 250 روپے فی کلو اور لوکی فی کلو 150 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

70 روپے میں بکنے والی پالک 250 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ پھول گوبی 150 روپے فی کلو ، شملہ مرچ 250 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

سلاد پتہ 80 سے 100 روپے کلو فروخت ہونے والا اب 500 روپے کلو پہنچ گیا ہے ہے ، سبزی فروش کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی کمی کی وجہ سے قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں