جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

سیلاب زدگان کی مدد: عمران خان نے پوری دنیا میں تحریک انصاف کو متحرک کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے امریکا ، یورپ، برطانیہ میں بسنے والے افراد سے خود رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب زدگان کی مدد کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج ٹیلی تھون پر اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پوری دنیا میں تحریک انصاف کو متحرک کر دیا ، امریکا ، یورپ، برطانیہ میں بسنے والے افراد سے عمران خان خود رابطے کریں گے۔

- Advertisement -

بڑے ڈونر کے ساتھ بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خود رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں سیلاب زدگان کے ساتھ ہوں، کوشش ہے زیادہ سے زیادہ اوورسیز سیلاب زدگان کیلئے عطیات دیں۔

خیال رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج رات سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون کریں گے۔

ٹیلی تھون میں شرکت کے لئے عمران خان نے تمام پاکستانیوں اوراوورسیز کو دعوت دیتے ہوئے کہ عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون سے متعلق خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ اللہ نےہمیں بڑےامتحان میں ڈالا ہے، 2010 سے بھی بڑا سیلاب آج پاکستان میں آیا ہوا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک کے بہت سےعوام سیلاب سے شدید متاثر ہیں، سیلاب متاثرین کیلئےٹیلی تھون کے ذریعے پیسے اکٹھے کر رہا ہوں۔

عمران خان نے تمام پاکستانیوں اور اوورسیز کو ٹیلی تھون میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے پیسہ آئے گا سیلاب متاثرین میں تقسیم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون سے جو فنڈز آئیں گے ان کو ثانیہ نشتر دیکھیں گی، ثانیہ نشتر کے ماتحت ایک کمیٹی میں تمام صوبوں کے لوگ شامل ہوں گے اور ٹیلی تھون سے جو پیسہ ملے گا وہ پورے پاکستان میں استعمال ہوگا۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں