جمعہ, مئی 2, 2025
اشتہار

ہالی ووڈ اداکار اردو زبان سے متاثر، وجہ حیران کُن

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ اداکار لوئیڈ اوین نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں اردو زبان سے متاثر ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹالیکن زبان بولنے کیلیے انہیں اردو سے بہت مدد ملی۔

نامور ہالی ووڈ اداکار لوئیڈ اوین مشہور ہالی ووڈ ’فلم لارڈ آف دی رنگز‘ کے پریکوئیل ’رنگز آف پاور‘ میں ایزالدور کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

لوئیڈ اوین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند سال قبل انہوں نے ایک فلم کی تھی جس میں بہت سارے سین اردو زبان میں کیے گئے تھے، اردو میں فلم کرنا ایک بہت فرحت بخش تجربہ تھا اور میں نے اپنے اس تجربے سے’رنگز آف پاور‘ میں بہت فائدہ حاصل کیا اور ٹالکین زبان کو بہتر انداز میں ادا کیا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ رنگز آف پاور میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مجھے ٹالکین زبان بولنی تھی، اس زبان کے لہجے کی درست ادائیگی کیلیے مجھے اردو زبان سے بہت مدد ملی تھی۔

واضح رہے کہ فلم ’لارڈ آف دی رنگز‘ میں موجود ٹالکین زبان اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے اکثر موضوعِ بحث بنتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں