اشتہار

شاہ رخ خان اپنی فلم ’پٹھان‘ کی بائیکاٹ مہم پر بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں انتہا پسند عناصر نے کنگ خان کی آئندہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ کی بائیکاٹ مہم کا آغاز کردیا ہے جس پر شاہ رخ نے کہا کہ میری فلم کو سوشل بائیکاٹ مہم متاثر نہیں کرسکتی۔

بھارت میں بعض انتہا پسند عناصر کی جانب سے مسلم دشمنی کے اقدامات جاری ہیں اور اس سے عام مسلمانوں سمیت بالی ووڈ کے خانز بھی محفوظ نہیں۔ عامر خان کی گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ اسی انتہا پسندی کے ہاتھوں بائیکاٹ مہم کا شکار ہوکر ناکامی کا مزا چکھ چکی ہے، اب ہندو انتہا پسندوں نے بالی ووڈ کے کنگ خان کی آئندہ سال ہونے والی فلم ’پٹھان‘ کو اپنے نشانے پر رکھ لیا ہے، تاہم اداکار کے مداح بھی ان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

اس حوالے سے شاہ رخ خان کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اس ویڈیو میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کہتے ہیں میں یہ بات ڈنکے کی چوٹ پر کہہ سکتا ہوں کہ بھارت میں جتنا پیار مجھ سے کیا جاتا ہے ایسا پیار بہت ہی کم لوگوں سے کیا گیا۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں بہت عزت کے ساتھ یہ کہنا چاہوں گا کہ مجھے یا میری فلم کو کوئی سوشل بائیکاٹ متاثر نہیں کر سکتا۔

شاہ رخ خان نے اس موقع پر بذلہ سنجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ ’ دل بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے‘ایسے میں اگر آپ کی فلم مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو پاتی تو آپ اپنا دل خوش کرنے لیے یہ کہہ سکتے ہیں کہ میری فلم کا تو سوشل بائیکاٹ ہو گیا تھا اسی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہوئی۔

 

واضح رہے  کہ معروف بھارتی اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ سمجھے جانے والے عامر خان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا 4 روز میں 50 کروڑ روپے بھی نہ کما سکی، فلم نے پہلے دن محض 12 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ ڈسٹری بیوٹرز کو لے ڈوبی

بھارتی میڈیا کے مطابق ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز سے قبل ہی فلم کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع ہوگئی تھی۔ فلم کی ریلیز کے بعد بھی اچھے ریویوز سامنے نہیں آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں