جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ملیر ندی میں کار ڈوبنے کا حادثہ: لاپتہ ڈرائیور کی لاش 12 روز بعد مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملیر ندی میں کار ڈوبنے کے حادثے میں لاپتہ ڈرائیور کی لاش بارہ روز بعد مل گئی ، جس کے بعد ڈرائیور کے اہلخانہ کو حیدرآباد میں اطلاع دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ملیر ندی میں کار ڈوبنے کے حادثے میں لاپتہ ڈرائیور کی لاش 12 روز بعد مل گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور عبدالرحمان کی لاش ندی کے قریب جھاڑیوں سے ملی، ڈرائیور کے اہلخانہ کو حیدرآباد میں اطلاع دے دی گئی ہے۔

خیال رہے ملیرندی میں ڈملوٹی کےمقام پر کار ندی میں بہہ گئی تھی ، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد اور ایک ڈرائیور سوار تھا۔

حادثے کے بعد گھرکے سربراہ ذیشان انصاری ، ایک بچی اور تین بچوں کی لاشیں مل گئیں تھی جبکہ کئی دن کے ریسکیو آپریشن کے بعد حادثے میں لاپتہ خاتون کی لاش ملی تھی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں