اشتہار

بھیس بدل کر شاپنگ سینٹر جانے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت پولیس نے خواتین کے لباس میں ملبوس ہوکر شاپنگ سینٹر میں گھومنے والا شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ احمدی میں ایک شخص کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ بھیس بدل کر خواتین کے لباس میں ملبوس ایک شاپنگ مال میں گھوم رہا تھا۔

گرفتاری کے بعد تفتیش میں پتہ چلا کہ شخص کا مقصد زیورات کی دکان میں چوری کرنا تھا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مجاز اتھارٹی کو لیٹر بھیج دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سیکورٹی فورسز نے فروانیہ میں خودکشی کرنے والے ہندوستانی شخص کے بارے میں مفصل جواب دیا۔

حکام نے بتایا کہ اس کے دوستوں کے مطابق خودکشی کرنے والا شدید مالی مشکلات سے گزر رہا تھا جس کی وجہ سے وہ شدید نفسیاتی حالت میں مبتلا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ملازمتوں کی فراہمی کیلئے بڑے اقدامات

اسی طرح کے ایک اور واقعے میں ایک اور ہندوستانی شہری نے کلائی کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، متاثرہ شخص اس وقت العدن ہسپتال میں زیر علاج ہے اور حکام کی جانب سے اسے ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے رہائشی خلاف ورزی کرنے والوں اور مفرور افراد کی گرفتاری کی مہم جاری رکھی اس مہم کے دوران مختلف قومیتوں کے 12 غیر ملکیوں کو جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں