صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں سیلابی پانی میں ڈوب کر دو کمسن بچوں کی زندگی لقمہ اجل بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ نئوں ڈیرو میں بختاور اسکول کے قریب پیش آیا، جہاں مویشی چرانے والے شخص نے دونوں بچوں کی لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر کمسن بچوں کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تالاب میں ڈوبنے والے دونوں بچوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، بچوں کے لواحقین کے بارے میں معلومات کے لئے قریبی پولیس اسٹیشن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں سے بڑی تباہی، 450 افراد جاں بحق ہوئے
ادھر خیرپور کے علاقے کوٹ لالو میں نہر میں زبردستی کٹ لگائے جانے کے بعد پانی قریبی علاقوں میں داخل ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی افراد کے مطابق برساتی ریلے میں تین افراد بہہ گئے جن میں سے ڈوبنے والے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ دیگر دو افراد کی تلاش جاری ہے۔