اشتہار

اے آر وائی نیوز کی بندش : پی ایف یو جے کی حکومت کو وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ اگر اے آر وائی نیوز کی نشریات کو بحال نہیں کیا جاتا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بائیس دن ہوگئے ، اےآروائی کھولنےکےلئے پاکستان کی عدالتیں مسلسل حکم جاری کررہی ہیں لیکن پیمرا نہیں مان رہا۔

افضل بٹ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پرچندماہ قبل اےآروائی نیوزکو30منٹ میں بحال کیاگیا، میرے خیال میں سندھ ہائی کورٹ میں اسلام آبادہائی کورٹ کاحکم بطورنظیرپیش کیاجائے، آئندہ سماعت پر چیئرمین پیمرا کو طلب کرکے وضاحت مانگی گئی ہے.

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ ہم نےملک گیراحتجاج کی کال سیلابی صورتحال کےپیش نظرواپس لی اور پیمرا دفتر کے باہر دھرنوں کا فیصلہ کیا۔

پی ایف یو جے کے صدر کا کہنا تھا کہ اےآروائی نیٹ ورک جس طرح سیلاب زدگان کی مدد کررہاہے ، پیمرا اور حکومت کو انسانی ہمدری کے تحت چینل کھول دینا چاہیئے۔

افضل بٹ نے مزید کہا کہ انسانی المیےمیں اےآروائی نےجیسےکام کی اس کی مثال نہیں ملتی ، سلمان اقبال سیلاب زدگان کے لیے 18 کروڑ دے چکے ہیں۔

صدر پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ ہم نےاپنےاحتجاج میں ابھی سیاسی جماعتوں ،انسانی حقوق کی تنظیموں اور تاجروں کوشامل نہیں کیا، حکومت کو متنبہ کرتا ہوں کہ اےآروائی نیوزکو بحال کرےورنہ ہم بڑےپیمانےاحتجاج کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں