اشتہار

وزیراعظم کا کے پی کو 10 ارب روپے گرانٹ دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے سڑکیں، ہائی ویز بہہ گئے، پُل ٹوٹ گئے ہیں، وفاق کے پی کے انفراسٹرکچر کی بحالی کیلیے 10 ارب گرانٹ دے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کے پی کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کے بعد میڈیا اور متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پورے ملک میں بڑی تباہی آئی ہے، سڑکیں، ہائی وے بہہ گئے پُل ٹوٹ گئے ہیں، سندھ میں لاکھوں ایکڑ زمینیں اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، لاکھوں گھر منہدم اور جانورمرگئے ہیں، لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاک فوج دن رات بحالی کی کوششیں کر رہی ہے، افواج پاکستان کے ہیلی کاپٹرز روزانہ کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں، آرمی سینٹر میں خواتین، بچے اور مرد موجود ہیں، مدین، کالام، بحرین میں دریا کے ساتھ منسلک علاقوں میں بہت تباہی ہوئی، غلط پلاننگ کی وجہ سےا ٓبی ریلے نے بہت تباہی مچائی، ہوٹلز کو دریا کے اندر تعمیر کیا گیا جس کی وجہ سے وہ بہہ گئے۔ کافی سیاح ان علاقوں میں موجود ہیں، امید ہے کل شام تک تمام سیاح کا انخلا ہوجائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاق نے 28 ارب روپے این ڈی ایم اے، بینظیر انکم سپورٹ کےذریعےمہیا کیا، جہاں جہاں سیلاب سے گھر متاثر ہوئے ہیں وہاں ہر متاثرہ خاندان کو 25 ہزار روپے مہیا کیے جارہے ہیں، جن کے پیارے بچھڑ گئے اور اللہ کوپیارےہوگئے انہیں10،10لاکھ دیے جا رہے ہیں، حکومت پاکستان نے سندھ کیلیے 15 ارب روپے اور بلوچستان کیلیے 10 ارب روپے کا اعلان کیا، آج کے پی کیلیے 10 ارب روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین، امریکا، ایران، اقوام متحدہ، ترکی، یو اے ای، سعودی عرب سمیت دنیا بھر سے امداد آرہی ہے، پوری امید ہے یہ پیسہ شفاف طریقے سے لگے گا میں خود بھی نگرانی کرتا رہوں گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے جو پروگرام طے ہوا اس سے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، سب مل کر دعا کریں یہ آئی ایم ایف کیساتھ آخری پروگرام ہو، سب مل کر کوشش کرینگے تو اپنے پیروں پر کھڑے ہو جائیں گے، ہم سب مل کر قائداعظم کے خواب کو پورا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں