اشتہار

’اےآروائی نیوز بحال کرانے کیلئے جو ہو سکا کریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ اےآروائی نیوز کی نشریات بحال کرانے کیلئے ہم سے جو ہو سکا کریں گے۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں نے پنجاب اسمبلی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اسپیکر صاحب آپ کی ہدایت پر صحافیوں سے مذاکرات کیے۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اسپیکرصاحب لوگ سمجھتےہیں ملک میں سول مارشل لا نافذ ہے جس انداز میں اے آروائی نیوز کو بند کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی یہ کیسےملک کےسب سےبڑےچینل کی آواز بند کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کی اےآروائی نیوز بحالی کے احکامات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے کل راجہ بشارت کیساتھ پنجاب میں اےآروائی کی بحالی پرمشارت کروں گا اےآروائی نیوز کی نشریات بحال کرانے کیلئے ہم سے جو ہو سکا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکرصاحب آپ کی جانب سےاےآروائی نیوز بحالی کیلئےصحافیوں کویقین دلایا صحافی کی مہربانی انہوں نے ہماری بات پریقین کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں