اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

بھارتی اسپنر نے شاہین سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: بھارت کے مایہ ناز اسپنر روی چندران ایشون نے کا کہنا ہے کہ اگر شاہین شاہ آفریدی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کرتے ہیں تو وہ 14 سے 15 کروڑ میں نیلام ہوں گے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اسپنر رویچندرن ایشون نے شاہین آفریدی کی انجری کے بارے میں بات کی اور دعویٰ کیا کہ اگر وہ آئی پی ایل کھلیتے تو وہ ٹورنامنٹ مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوتے۔

انہوں کہا کہ "میں نے بہت سوچا ہے کہ اگر شاہین آفریدی آئی پی ایل کی نیلامی میں موجود ہوتے تو وہ کتنے میں نیلام ہوتے۔ بائیں ہاتھ کا ایک لمبا فاسٹ بالر جو نئی گیند سے بھی گیم بناتا ہے اور آخری اوورز میں بھرپور یارکر بھی کرتا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی اسپنر نے کہا کہ شاہین اگر آئی پی ایل کی نیلامی میں ہوتے تو ٹیمیں انہیں 14 سے 15 کروڑ میں خریدتی۔

یہ بھی پڑھیں: ”شاہین کی انجری پر پی سی بی نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا‘‘

ایشون  نے کہا کہ انجری کے شکار شاہین شاہ آفریدی کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان کے پاس بہترین فاسٹ بالرز موجود ہیں، تمام بالرز مسلسل 140 سے 145 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کرواتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا دنیا کی کسی اور ٹیم کے پاس فاسٹ باؤلرز کا اتنا بھرپور بیک اپ ہے، ہاکستان ہمیشہ سے ایسی ٹیم رہی ہے جہاں فاسٹ بولرز کا بھرپور ٹیلنٹ موجود ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں