راولپنڈی : برطانیہ نے مصیبت کی گھڑی میں پاکستان کو مدد کی پیشکش کردی ، جس پر آرمی چیف نے برطانوی حمایت اورتعاون پر اظہار تشکر کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف شعبوں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے مصیبت کی اس گھڑی میں برطانیہ کی جانب سے مدد کی پیشکش کردی۔
ہائی کمشنرنے علاقائی استحکام کےلیےپاکستان کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔
آرمی چیف نے برطانوی حمایت اورتعاون پراظہارتشکر کرتے ہوئے کہا دوست ممالک کےتعاون سےسیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی۔