کراچی: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو قرض مل گیا مگر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک ہفتے بعد پھر اُڑان بھرنے لگا۔
انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے مہنگا ہو کر 218 روپے 98 پیسے پر بند ہوا جبکہ بینکس امپورٹرز کو ڈالر 219 روپے 30 پیسے میں فروخت کر رہے ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے منہنگا ہو کر 223 سے 225 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ 31 اگست کو آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قرض کی قسط موصول ہوئی تھی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف 1.16 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
2/2 This will help improve SBP’s foreign exchange reserves and will also facilitate realization of other planned inflows from multilateral and bilateral sources.
— SBP (@StateBank_Pak) August 31, 2022