تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

وسیم اکرم کی محمد رضوان کی بیٹنگ پر کڑی تنقید

شارجہ: قومی‌ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے محمد رضوان کی بیٹنگ پر کڑی تنقید کردی.

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کپتان اور پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے محمد رضوان کی بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’57 گیندوں پر 78 ناٹ آؤٹ جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ میرے نزدیک رضوان کا ناٹ آؤٹ جانا بے سود ہے اگر وہ تھکے ہوئے ہیں تو کچھ باؤنڈریز لگا کر آؤٹ ہوجائیں اور پاور ہٹرز کو کھیلنے کا موقع دیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس لائن اپ میں آصف علی، افتخار ، محمد نواز ، شاداب خان ہیں، آپ کی بیٹنگ آٹھویں نویں نمبر تک ہے۔‘

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ’اس فارمیٹ میں 57 گیندوں پر 78 رنز بناکر ناٹ آؤٹ جانے کا کیا فائدہ ہے معاف کیجئے گا مجھے یہ پسند نہیں آیا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں  محمد رضوان نے میچ میں 57 گیندوں پر 78 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق سپر فور کوالیفکیشن میں بھارت اے 1 ہے جبکہ پاکستان اے 2 قرار پایا ہے۔ بی 1سری لنکا اور بی 2 افغانستان کی ٹیم ہے۔

سپر فور کے پہلے میچ میں آج شارجہ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ کل قومی ٹیم روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی۔

Comments

- Advertisement -