جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سیلاب کی تباہ کاریوں پر نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر قائم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق این ایف آر سی سی کے قیام منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی ہے، جس کے بعد سینٹر کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 13 رکنی این ایف آر سی سی کے چیئرمین وزیراعظم جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی سینٹر کے ڈپٹی چیئرمین ہوں گے۔

- Advertisement -

دیگر ارکان میں کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ نیشنل کوآرڈینیٹر، چیئرمین این ڈی ایم اے، اقتصادی امور، خارجہ، داخلہ، خزانہ، موسمیاتی تبدیلی اور مواصلات کے وزرائ بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

وزیرمملکت خزانہ، مشیر اسٹیبلشمنٹ اور کوآرڈینیٹر برائے توانائی بھی رکن ہونگے۔

خیال رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں اور سیکڑوں کلومیٹر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں