اشتہار

‘پاکستان پر چوروں کا قبضہ ہے، ہمیں اس مافیا کے خلاف اکٹھا ہوکر انقلاب لانا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ چوروں کا پاکستان پرقبضہ ہے  ہمیں اس مافیا کےخلاف اکھٹےہوکرانصاف کا انقلاب لیکرآنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی انصاف کےلیے کہتے ہیں کیونکہ جہاں جنگل کا قانون ہوتا ہے وہاں انصاف نہیں ہوتا،ملک میں انصاف کا نظام قائم کردیں تو ملک ترقی کرے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں چھبیس سال سے کرپشن کے خلاف اور انصاف کے لیے جنگ لڑ رہا ہوں،ہر سال غریب ملکوں سے سترہ سو ارب ڈالرچوری ہوکر امیر ملکوں میں جاتا ہے، چوری کے پیسوں سے لندن میں بڑے بڑے فلیٹ خریدے جاتےہیں۔

- Advertisement -

وکلا کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے آصف زرداری اور شریف خاندان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کا پاکستان پرقبضہ ہے، یہاں زرداری مافیا ہے، چھوٹے چوروں کا تمام پیسہ ایک طرف شہبازشریف انکے بیٹوں کی چوری بڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان 5 ستمبر سے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے

عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کا اومنی کا اکاؤنٹ 100ارب سے بھی زیادہ کا ہے جبکہ شہبازشریف اور ان کے بیٹوں کی ایف آئی اے میں 16ارب کی چوری پکڑی گئی،یہ منی لانڈرنگ کرکے ڈالربیرون ملک بھیجتےہیں جس سے ملکی روپے کی قدر میں کمی آجاتی ہے، ہمیں اس مافیاکےخلاف اکھٹےہوکرانصا ف کاانقلاب لیکرآناہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو زمین پرایک مقصد کیلئے بھیجا ہے کہ انصاف قائم کیاجائے،آئین اور قانون جمہوریت کوتحفظ فراہم کرتا ہے، ایسا نہیں ہوناچاہیےکہ چینل کوبند کردو،صحافی بیرون ملک چلےجائیں،المیہ یہ ہے کہ ارشد شریف جیسےصحافی کو چینل سےنکال دیاگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں