جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

نوین وقار نے شوہر سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوین وقار نے شوہر سے علیحدگی کے دس سال بعد خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ نوین وقار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر شخص اپنی زندگی میں کسی نہ کسی مشکل وقت سے گزرتا ہے اور وہ لمحہ خوشگوار یادیں یا تجربات نہیں چھوڑتا میرے زندگی میں بھی طلاق کے بعد ایسا ہی کچھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کیریئر کے اس وقت اس لمحے سے گزرنا مشکل تھا اور میں‌ کافی عرصے کے بعد اس سے باہر نکل سکی۔

نوین نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر کبھی اپنی طلاق کے بارے میں کچھ بھی پوسٹ نہیں کیا اس کی وجہ یہ تھی کہ میں اپنی نجی زندگی سے متعلق کوئی خبر شیئر نہیں کرنا چاہتی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ ’یہ ایک بہت مشکل وقت تھا خود کو اس سب سے باہر نکالنا اور دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس ساری صورت حال نے مجھے یہ احساس دلایا کہ میں اس سے باہر نکلنے اور پھر اپنے آپ کو دوبارہ استوار کرنے کے قابل ہوں۔‘

واضح رہے کہ نوین وقار 2012 میں کامیڈین اظفر علی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور ان کی شادی 2015 میں ختم ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں