اشتہار

وزارت حج عمرہ نے عمرہ زائرین کو خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو خوشخبری سنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ معتمرین کی آمدورفت کے لیے کوئی ایئرپورٹ مخصوص نہیں ہے اور عمرہ زائرین کسی بھی ائیرپورٹ سے سعودی عرب آسکتے ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کسی بھی انٹرنیشنل یا مقامی ایئرپورٹ سے داخل اور روانہ ہوسکتے ہیں۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=”عمرے کے لئے آن لائن ویزے کی درخواست دی جاسکتی ہے” style=”default” align=”left” author_name=”وزارت حج و عمرہ”][/bs-quote]

وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والے افراد 90 دنوں کے لیے ٹھہرسکتے ہیں جبکہ زائرین اس دوران مکہ، مدینہ اور دیگرسعودی شہروں میں آزادی سے جاسکتے ہیں۔

حج و عمرہ حکام کا کہنا ہے کہ عمرے کے لئے آن لائن ویزے کی درخواست دی جاسکتی ہے لیکن عمرے کے لیے ‘اعتمرنا’ ایپلی کیشن کی رجسٹریشن ضروری ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اعتمرنا ایپ پر رجسٹریشن کے لیے سعودی عرب کا موجودہ ویزا لازمی ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں