اشتہار

فواد چوہدری کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے عدلیہ مخالف ٹی وی پروگرامز اور ٹویٹس پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے ہے۔

سلیم اللہ خان نامی وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں فواد چوہدری کو فریق بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں فواد چوہدری کے مختلف ٹی وی پروگرامز کے عدلیہ مخالف بیانات کے ٹرانسکرپٹ اور ٹویٹس کو حصہ بنایا گیا ہے۔

درخواست کے مطابق اسلام آباد کی خاتون جج زیبا چوہدری کو عمران خان کی جانب سے دھمکانے پر فواد چوہدری نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا فواد چوہدری کے معزز ججز صاحبان کے متعلق دیئے گئے بیانات عدلیہ کی واضح توہین ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں