تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ملازمین اپنی کارکردگی کیسے بہتر بنائیں؟ نئی تحقیق آگئی

بخاریسٹ: لگاتار کام کرنے سے نا صرف آپ جسمانی اور دماغی تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں اور اس سے آپ کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے بلکہ انسان کی صحت پر بھی اس کا اثر پڑتا ہے۔

اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے رومانیہ کی ویسٹ یونیورسٹی آف تیمیسوارا کے محققین نے 10 منٹ کے "مائیکرو بریکس” پر 30 سالہ تحقیق کے ذریعے یہ تعین کیا کہ ان وقفوں سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔

جریدے PLOS ONE میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے دوران محققین نے مائیکرو بریک لینے کے فوائد پر 22 مطالعات کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ملازمت کے اوقات میں کام کے دوران چھوٹے چھوٹے وقفے توانائی کو بڑھانے اور تھکن کو کم کرنے کا سبب ہوسکتے ہیں، اور ان وقفوں سے ملازمین کی کارکردگی ممکنہ طور پر بہتر ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹے وقفے بڑی مقدار میں توانائی کو بچانے اور تھکاوٹ کو کم کرنے میں مؤثر ہوتے ہیں۔

تحقیق کے نتائج کی بناء پر محققین نے باسز کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں اپنے ملازمین کی کارکردگی میں بہتری کیلئے قلیل مدتی اور طویل مدتی وقفوں کا ایک مرکب پیش کرنا چاہیئے۔

Comments

- Advertisement -