اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس کانسٹیبل نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار سوار زخمی ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس کانسٹیبل نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار سوار زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ واقعے کے بارے میں تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، ابتدائی طور پر فائرنگ کرنے والے اہلکار کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کی شناخت ہوگئی جس کا نام عبدالحمید ہے اور اس کا نمائش پر کاروں کا شوروم ہے۔

متعلقہ ایس ایچ او کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شاہ فیصل کالونی میں تحریک انصاف کے دفتر کے قریب پیش آیا، پولیس نے ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے گاڑی دوڑا دی، کچھ آگے جاکر گاڑی روکی اور پھر دوڑا دی، ایک کلومیٹر تک یہ سلسلہ چلتا رہا، اہلکار  نے گاڑی کا پیچھا کیا اور نہ رکنے پر گولی چلائی۔

پولیس کے مطابق کار پر فائرنگ سرکاری ہتھیاروں سے کی گئی ہے، زخمی شہری کی حالت بہتر ہے اور فی الحال اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ سامنے نہیں آیا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں