تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

4 سالہ بچے نے بروقت ایمبولینس بلا کر ماں کی جان بچا لی

آسٹریلیا میں ایک چار سالہ بچے نے بروقت ایمبولینس بلا کر اپنی والدہ کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 27 اگست کی شام 4 سالہ مونٹی کی والدہ گھر میں کام کرنے کے دوران اچانک گر کر بے ہوش ہوگئیں۔

اس نے نیشنل ایمرجنسی نمبر ’000‘ ڈائل کر کے صرف اتنا پتایا: ’والدہ گر گئی ہیں‘ اور کھڑکی پر ایمبولینس کا انتظار کرنے بیٹھ گیا۔

ایمبولینس کے پہنچتے ہی اس نے اوپر اشارہ کیا۔ میڈیکل ٹیم نے خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ انہیں کسی بیماری کا دورہ پڑا تھا۔

ٹیم کا کہنا ہے کہ اگر بچہ بروقت نیشنل ایمرجنسی نمبر پر کال نہ ملاتا تو خاتون کی جان جا سکتی تھی۔ بچے کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹیم نے اسے شاباشی کا سرٹیفیکٹ دیا۔

Comments

- Advertisement -