جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

بھارت کی شکست پر مومن ثاقب کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر سوشل میڈیا اسٹار مومن ثاقب کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوشل میڈیا اسٹار مومن ثاقب کے ویڈیو شیئر کی جس میں بھارت کی شکست پر مداح کو گلے لگا کر دلاسہ دے رہے ہیں۔

مومن ثاقب کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ "یہ نہیں ہوسکتا آنند جاو میدان میں پانی ڈال دو، لائٹیں بند کردو۔”

وہ کہتے ہیں کہ "ہمیں ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان دیکھنا ہے۔” یہ آنند میرا بھائی ہے ہم کیسے بھارت کے بغیر کیسے کھیلیں گے۔

وائرل ویڈیو کے بیک گراونڈ میں مشہور بالی ووڈ فلم "کبھی خوشی کبھی غم” کا ٹائٹل سونگ بھی چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کو پاکستان کے بعد سری لنکا نے بھی 6 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دی ہے اور اب کل پاکستان کی افغانستان سے جیت کی صورت میں بھارت ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں