بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وسیم اکرم اور وقار یونس کی جہاز اُڑانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس کی گلوکار فخر عالم کے ساتھ جہاز اُڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

معروف گلوکار فخر عالم نے دوران پرواز ویڈیو بناتے ہوئے بتایا کہ میں نے ایک ہاتھ میں موبائل پکڑا ہوا ہے اور دوسرا ہاتھ خالی ہے تو جہاز پھر کون اڑا رہا ہے۔

وہ بتاتے ہیں کہ جہاز اڑا رہے ہیں وسیم اکرم اور فخر عالم ویڈیو بناتے ہیں۔

اس سے پہلے گلوکار فخر عالم ہوائی جہاز اڑا رہے ہیں جبکہ وقار یونس ان کے ہمراہ ہیں اسی دوران فخرعالم ویڈیو بنارہے ہیں اور بتارہے ہیں کہ میرے ایک ہاتھ میں موبائل اور دوسرا ہاتھ خالی ہے جب کہ اس وقت وقار یونس جہاز اڑا رہے ہیں۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ فخرعالم نے ہوائی جہاز کے کنٹرول وقار یونس کو دے دئیے اور پائلٹ کے فرائض سابق کرکٹر وقار یونس نے ادا کیے۔

واضح رہے کہ فخر عالم اکثر جہاز اڑانے کی ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں وہ جہاز میں پوری دنیا کا چکر بھی لگا چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں