اشتہار

سعودی عرب: اسپتال میں مریضہ کی تصویر کھینچے پر ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں مریضہ کی تصویر کھینچے پر اسپتال عملے کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ واقعہ سرکاری اسپتال میں پیش آیا اور اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے شخص کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

وزارت نے یقین دلایا ہے کہ مریضوں کی نجی زندگی کا احترام کرتے ہوئے انہیں صحت مند خدمات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

وزارت نے بیان میں کہا کہ اسپتالوں میں مریضوں کے حقوق محفوظ ہیں اور زیرعلاج افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں