بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نیب نے عثمان بزدار دور میں محکمہ مواصلات میں ترقیوں کا نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات میں ترقیوں کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار پر قریبی عزیز سمیت تین جونیئر افسران کو ترقی دینے کا الزام ہے۔ نیب نے چیف سیکریٹری پنجاب سے سی اینڈ ڈبلیو میں ترقیوں کا ریکارڈ 18 ستمبر کو طلب کرلیا۔

نیب نے 2022 میں سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی دینے کا ریکارڈ اور ترقی پانے والے افسران کی سنیارٹی لسٹ بھی طلب کرلی۔

چیف سیکرٹری سے تعیناتیوں پر شکایات اور انکوائری سے متعلق اور 2022 میں ترقی پانے والی چیف انجینئرز کے 5 سال کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں