اشتہار

بھویشنر کمار کی تباہ کن بولنگ، افغانستان کو 101 رنز سے شکست

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: بھارت نے فاسٹ بولر بھویشنر کمار کی تباہ کن بولنگ کی بدولت افغانستان کو باآسانی 101 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق 213 رنز ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بناسکی، بھارت کے فاسٹ بولر بھویشنر کمار افغان ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹے۔

بھارتی فاسٹ بولر نے کیرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں محض 4 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، افغان ٹیم کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ داخل ہوسکے۔Imageابراہم زردان 61 رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے، مجیب الرحمان 18 اور راشد خان 15 رنز بناسکے۔

- Advertisement -

اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا اور بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے، میچ کی خاص بات ویرات کوہلی کی تین سال بعد کرکٹ کے کسی فارمیٹ میں پہلی سینچری بنانا تھی۔

افغانستان کے خلاف دلکش اننگز میں ویرات کوہلی نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 61 گیندوں پر 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کوہلی کی اننگز میں 6 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔Imageبھارتی بیٹر اور کپتان کے آر راہول نے بھی افغان بولرز کی زبردست دھلائی کرتے ہوئے نصف سینچری بنائی، وہ 62 رنز بناکر فرید احمد کا شکار بنے۔

افغانستان کی جانب سے دونوں وکٹیں فرید احمد نے حاصل کیں۔

Image

دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ کسی اہمیت کا حامل نہیں۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ کے فائنل سے باہر ہو چکی ہیں۔

اس غیراہم میچ میں بھارتی ٹیم کے مستقل کپتان روہت شرما کو آرام دیا گیا  اور ان کی جگہ کےایل راہو کو قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں