اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

گوجرانوالہ میں سسرالیوں نے بہو کو مبینہ قتل کر ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ میں تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں سسرالیوں نے بہو کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔

مقتولہ انعم کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ انعم کی 2 سال پہلے سلمان سے شادی ہوئی تھی، بچہ نہ ہونے پر انعم کے سسرالی طعنے دیتے رہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات انعم اور سسرالیوں میں معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: ساس نے بہو کا سر دھڑ سے الگ کر دیا

تھانہ سبزی منڈی پولیس نے واقعے سے متعلق مقدمہ درج کرلیا۔ اس کے متن کے مطابق انعم کے سسرالیوں نے قتل کے بعد واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں