تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

ساس نے بہو کا سر دھڑ سے الگ کر دیا

بھارت میں ساس نے غیر مرد کے ساتھ ناجائز رشتہ رکھنے پر اپنی بہو کا سر دھڑ سے الگ کر دیا اور اسے لے کر تھانے پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ہولناک واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع انامایا میں پیش آیا۔ سبمما نامی خاتون جب بہو کا سر لے کر تھانے پہنچیں تو افسران اور اہلکار چونک اٹھے۔

ساس کا الزام ہے کہ بہو نے ایک غیر مرد کے ساتھ ناجائز رشتہ قائم کر رکھا تھا۔ علاقہ مکینوں نے سبمما کو پلاسٹک کی تھیلی میں بہو کا کٹا ہوا سر لے جاتے ہوئے دیکھا۔ علاقہ مکینوں نے اس منظر کی ویڈیو بھی بنائی جس میں تھیلی سے خون کے قطرے ٹپک رہے تھے۔

مزید پڑھیں: لالچی بہو نے بوڑھی ساس کو قتل کردیا

پولیس کے مطابق وسندھرا نامی مقتولہ بیوہ تھی اور اس کے دو بچے تھے۔ شوہر نے مرنے سے پہلے بیوی کے نام ایک مکان اور دوسری جائیداد وصیت کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق وسندھرا کا نامعلوم شخص کے ساتھ معاشقہ تھا جس کی وجہ سے ساس پریشان تھی۔ مقتولہ مکان اور جائیداد اس شخص کے نام کرنے جا رہی تھی۔ منصوبہ ناکام بنانے کے لیے سبمما نے وسندھرا کو قتل کر دیا۔

پولیس نے سبمما کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

Comments