اشتہار

’میں ایسا تھا نہیں یہ نفرت، تلخی سب کچھ اپنی ماں سے ملی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ‘حبس‘ میں باسط (فیروز خان) والدہ کے انتقال کے بعد پچھتانے لگے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط)، اشنا شاہ (عائشہ)، عائشہ عمر، جاوید شیخ، ارسا غزل (باسط کی والدہ)، عمران اسلم، صبا فیصل، حنا رضوی، دانیہ انور (بانو) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں عائشہ باسط کے پاس آتی ہیں اور کھانے کا پوچھتی ہیں جس پر وہ انکار کردیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’کھانا ضروری نہیں ہے سنیں اس رات آپ کو ماما کیا کہہ رہی تھیں۔‘

- Advertisement -

عائشہ کہتی ہیں کہ ’اب کیا فرق پڑتا ہے وہ کیا کہہ رہی تھیں لیکن باسط کہتے ہیں کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ وہ کیا کہہ رہی تھیں۔‘

عائشہ بتاتی ہیں کہ ’زیادہ کچھ کہنے کی ہمت نہیں ہے مجھ میں لیکن اتنا بتا سکتی ہوں کہ ان کی ہر بات آپ سے شروع اور آپ پر ہی ختم ہوتی تھی۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’کیوں رو رہے ہیں اس وقت کو جو آپ نے ان کو نہیں دیا اس موقع کو جب وہ اپنا دل کھول کر آپ کے سامنے رکھنا چاہتی تھیں۔‘

عائشہ مزید کہتی ہیں کہ ’بے بسی پر رونا آرہا ہے یا اپنی بے حسی پر آرہا ہے۔‘

باسط کہتے ہیں کہ ’میرے رویے نے ان کو بہت دکھ پہنچایا ہے میں ںے ان کو ہمیشہ جج کیا اور کبھی سوچا بھی نہیں کہ میں کیسا بیٹا ہوں۔

وہ کہتے ہیں کہ ’یہ نفرت تلخی سب کچھ اپنی ماں سے ملی ہے جو میں بن گیا ہوں ویسا میں تھا نہیں۔‘

کیا باسط کا دکھ بانٹ پائیں گی عائشہ؟ یا عائشہ بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیں گی؟ جاننے کے لیے یہ اگلی قسط ہر منگل کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں