اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کابل میں امریکی ہیلی کاپٹر گرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز طالبان کے زیر استعمال امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے گرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

گزشتہ روز پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جبکہ افغان وزارت دفاع نے حادثے کی وجہ فنی خرابی قرار دی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فضا میں ہی ہچکولے کھا رہا ہے اور کچھ ہی دیر میں زمین پر گر کر تباہ ہوجاتا ہے۔

یاد کابل میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا تھا اور واقعے میں دو پائلٹس اور کریو ممبر ہلاک ہوگئے تھے۔
حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں افغانستان میں طالبان نے حکومت قائم کرلی تھی اور امریکی فوجیوں نے انخلا کے وقت کئی ہیلی کاپٹرز اور جنگی ساز و سامان افغانستانج میں چھوڑ گئے تھے جو اب طالبان کے زیر استعمال ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں