تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کیا اب انسٹاگرام صارفین بھی ’ری پوسٹ‘ کر سکیں گے؟

انسٹاگرام نے بھی آخر کار اپنے صارفین کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے فیس بک اور ٹوئٹر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ’ری پوسٹ‘ کے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے ’ری پوسٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے، ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ٹیک کرنچ‘ کے مطابق اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ فیچر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور فوری طور امریکا سمیت دیگر ممالک کے محدود صارفین کو اس تک رسائی دی گئی ہے، تاہم جلد ہی اس کی آزمائش کو بڑھایا جائے گا۔

اس فیچر کے تحت انسٹاگرام صارفین دوسروں کی تصاویر اور پوسٹس کو ’ری پوسٹ‘ یا ’ری شیئر‘ کر سکیں گے، تاہم ابتدائی طور پر صارفین کی محدود پوسٹس کے لیے یہ آپشن دستیاب ہوگا۔

صارف کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ اپنی پوسٹ کی شیئرنگ کو دوسروں کے لیے کھلا رکھے یا نہ رکھے۔

ایپ ریسرچر ایلیزانڈرو پلوزی نے مئی میں اس فیچر سے متعلق ٹوئٹر پر اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے، جس سے پتا چلتا ہے کہ صارفین اس فیچر کو شیئر مینو میں دیکھیں گے، اور نہ صرف یہ بلکہ صارفین ری پوسٹ کرتے وقت اپنے خیالات بھی پوسٹ میں شامل کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام ریلز میں یہ فیچر پہلے ہی دستیاب ہے اور وہاں پر صارفین دوسروں کی ریلز کو شیئر کر سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -