سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بولنگ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یہالی تاشیا نے انسٹا اسٹوری میں نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔
یہالی تاشیا نے انسٹاگرام اسٹوری پر میچ کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں جن میں نسیم شاہ موجود ہیں، اداکارہ نے ویڈیو پر تو کچھ نہ لکھا البتہ انہوں نے پسندیدگی کا اظہار ایموجیز کے ذریعے کیا۔
تاہم اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو اسٹوری کی مدت پوری ہونے کے باعث اب ان کے اکاؤنٹ پر نہیں ہے لیکن یہ سوشل میڈیا پیجز پر ضرور وائرل ہورہی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر نسیم کی ایڈٹ شدہ ویڈیو شیئر کی تھی جو خوب وائرل ہوئی تھی۔
بعدازاں اروشی کو بھی وضاحت دینا پڑی کہ ویڈیو ان کی ٹیم نے لگائی تھی اور اس میں کچھ خاص نہ تھا۔
دوسری جانب نسیم شاہ نے بھی دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں اس سب کے بارے میں علم نہیں، ان کا فوکس صرف کرکٹ پر ہے اور وہ اروشی کو نہیں جانتے۔