اشتہار

’آصف اور افتخار چیف سلیکٹر کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے آصف علی اور افتخار احمد کو چیف سلیکٹر محمد وسیم کا پسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کرنے کا صحیح وقت ہے خاص طور پر محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانا چاہیے جبکہ آصف علی اور افتخار احمد ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے پاکستان کی حالیہ کارکردگی پر خدشات کا اظہار کیا اور دعویٰ کیا کہ ٹیم میں بہت زیادہ جانبداری ہے۔

- Advertisement -

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آصف اور افتخار ہمارے چیف سلیکٹر کے پسندیدہ ہیں۔ انہیں تمام دور دوروں کے لیے ٹیم میں منتخب کیا جاتا ہے حالانکہ انہوں نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی ہے۔

صادق محمد نے کہا کہ یہ دونوں بیٹرز کلب کے معیار کے ہیں اور انہیں ڈومیسٹک ریجنل ٹیموں کے لیے بھی منتخب نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے آنے والے مستحق نوجوان کرکٹرز محروم ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر انہیں پروموٹ کرنے کے لیے ان کی یہ کارکردگی کافی نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں