اشتہار

زیادتی کے بعد بچی کی لاش سوئمنگ پول میں چھپانے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پولیس نے 10 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے بعد لاش سوئمنگ پول میں چھپانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ ملزم علی نے بچی کو اکیلا سمجھ کر زیادتی کی اور پھر قتل کیا، بچی اپنے بھائی اور بہن کے ساتھ ملزم کے سوئمنگ پول پر نہانے آئی تھی۔

مزید پڑھیں: سوئمنگ پول میں بچی کا مبینہ قتل، پولیس کا تہلکہ خیز انکشاف

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ سوئمنگ پول کا مالک علی رضا بچی کو بسکٹ کا لالچ دے کر کینٹین کے پیچھے لے گیا، ماریہ کے کافی دیر نظر نہ آنے پر بہن بھائی نے سوئمنگ پول مالک سے پوچھا، ملزم نے مقتولہ کے بہن بھائی کو کہا کہ ان کی بہن گھر چلی گئی۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ملزم نے مقتولہ کے سوئمنگ پول میں ڈوبنے کا ڈرامہ رچا دیا، ملزم تک پہنچنے کے لیے 11 مشکوک افراد کے ڈی این اے اور پولی گراف ٹیسٹ کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں