اشتہار

اردن میں ایک گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی، 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

عَمان: اردن کے دارالحکومت میں عمارت گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اردن میں حکام نے بتایا ہے کہ دارالحکومت عمان میں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت گر گئی ہے، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہو گئے۔

وزیر اعظم ڈاکٹر بشر الخصاونة نے عمان کے میئر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہدام کی وجوہ کی تحقیقات کریں۔ سیکیورٹی کے ترجمان عامر السرتاوی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ شہر کے جبل اللويبدة ضلع میں عمارت منہدم ہونے سے متعد ہلاکتیں ہوئیں۔

- Advertisement -

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سول ڈیفنس فورسز، علاقائی سیکیورٹی کمانڈ اور پولیس فورس کی ٹیموں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق یہ علاقہ اپنے کیفے، بارز اور فنون سے متعلق مقامات کے لیے مشہور ہے، یہ تارکین وطن اور مقامی لوگوں دونوں میں یکساں طور پر مقبول ہے۔

سول ڈیفنس سروس کے ایک ذریعے کے مطابق گرنے والی عمارت میں متعدد افراد تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ عمارت کس وجہ سے منہدم ہوئی، تاہم سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ عمارت پرانی تھی، اردن کے وزیر مملکت برائے میڈیا امور فیصل شبعول نے کہا عمارت گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں