اشتہار

چپس لینے پر بچے کا دلچسپ ردعمل، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ننھے بچوں کو آپ کوئی چیز دلائیں اور پھر ان سے وہ مانگی جائے تو وہ فوری منع کردیتے ہیں اور زبردستی چیز لینے پر رونا دھونا شروع کردیتے ہیں۔

ایسی ہی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ننھا بچہ بڑے مزے سے چپس کھانے میں مصروف ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’جیسے ہی قریب موجود شخص چپس لینے کی کوشش کرتا ہے تو بچہ چپس کے پیکٹ کو پیچھے کھینچ لیتا ہے۔

- Advertisement -

بچے نے چپس انہیں لینے نہیں دی اور غصے سے مذکورہ شخص کی طرف دیکھتا بھی رہا۔

یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں اپنے ناشتے کے ساتھ یہی کرتا ہوں۔‘

دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ بچے نے واقعی میں کہا ہے کہ اپنی چپس خرید لو۔‘ تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’بچے پیارے ہوتے ہیں لیکن ان کو بانٹنا بھی سکھانا ضروری ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں